پی ایس 35 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 24 اپریل کو ہو گی

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) پی ایس 35 لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق 11 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ پولنگ 24 اپریل کو ہو گی۔ نشست پیپلزپارٹی کے الطاف انہڑ کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔