نارنگ منڈی : تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ملک جلال دین 125 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

نارنگ منڈی (نامہ نگار) تین صدیوں کی بہاریں دیکھنے والے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن 125 سالہ با با ملک جلال دین انتقال کر گئے۔ انکی 118 سالہ اہلیہ برکت بی بی پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ مرحوم سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبدالستار گوگی کے نانا تھے اورقیام پاکستان کے وقت انہوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کی بڑی مددکی تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کی عوام نے شرکت کی۔