امریکہ میں ہوا کے بگولوں سے بچنے کیلئے تین دیواریں کھڑی کرنے کی تجویز

نیویارک (بی بی سی اردو) امریکی ماہر طبیعات کا کہنا ہے امریکہ کے جن حصوں میں ہوا کے بگولے عام ہیں ان میں تین بلند دیواریں تعمیر کرکے نقصان سے بچا جا سکتا ہے، پروفیسر رونگجیا تاؤ کا کہنا ہے 980 فٹ بلند اور 100 میل لمبی تین دیواروں سے ہوا کی شدت اور رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔