جوڈیشل کمشن کے ذریعے الیکشن 2013ء کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی

مظفر گڑھ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے الیکشن 2013کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں جو کمیشن حکومت بنانا چاہتی ہے وہ بے معنی ہے۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تحریک انصاف چاہتی ہے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے 2013 انتخابات کی حقیقت پوری قوم کے سامنے آئے، جوڈیشل کمیشن بنا دینا کافی نہیں بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ وہ کتنا بااختیار ہوگا۔عمران خان کی شادی کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شادی سنت رسول اور شرعی فعل ہے، دعا ہے کہ عمران خان کی شادی کامیاب ہو۔