اٹک: 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار، ملزمان کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں: ڈی پی او

اٹک (این این آئی) ڈی پی او اٹک اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ اٹک پولیس نے 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزمان کے تانے بانے شمالی وزیرستان اور افغانستان سے ملتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ٹارگٹ کلرز کا اگلا ہدف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سابق ضلعی صدر ملک ارشد جعفری تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج عمر اختر حیات لالیکا نے انہیں ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔