امریکی ایوان نمائندگان نے نبراسکا آئل پائپ لائن کی منظوری دیدی

لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان نبراسکا نے تیل کی پائپ لائن کی تعمیر کے متنازع منصوبے سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی ہے، جو پراجیکٹ مدتوں سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔2011ء سے اب تک ایوان دسویں بار اس قانون سازی کی منظوری دے چکا ہے، جس میں کلیدی ’ایکس ایل آئل پائپ لائن‘ کے بل کی منظوری دی گئی ہے۔ ایوان میں ہونے والی بحث کے دوران، ری پبلیکن پارٹی کے اکثریتی قائد کیون میکارتھی نے کہا کہ اب کوئی وجہ نہیں کہ مسٹر اوباما اِس بِل کو ویٹو کر دیں جیسا کہ انہوں نے عہد کیا تھا۔ تاہم اِس بار اِس اقدام کو عدالتی فیصلے کی حمایت حاصل ہے جس کی بدولت سات ارب ڈالر کے اس منصوبے کے ضمن میں پیشرفت ممکن لگتی ہے۔ گزشتہ روز نبراسکا کی عدالت عظمیٰ نے تقریباً 2000 کلومیٹر طویل اِس پائپ لائن کے راستے کی منظوری دی۔ کیون میکارتھی نے کہا کہ اب کوئی وجہ نہیں کہ مسٹر اوباما اِس بِل کو ویٹو کر دیں جیسا کہ انہوں نے عہد کیا تھا۔