کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 2 بچے جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)گھر میں گیس کے باعث دھماکے سے 2بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آبادمیں رہائش پذیر صالح محمد کے گھر میں گیس لیک ہورہی تھی کہ جیسے ہی صبح سویرے اہل خانہ نے ہیٹرجلانے کیلئے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 سالہ سعیدہ بی بی اور 6 سالہ رفیع محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 سالہ سلطان اور 2خواتین حنا گل اور فرزانہ بی بی جھلس کرشدید ذخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔گیس دھماکے کے باعث گھر بھی مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔