لطیفے

٭ ایک خاتون کار لے کر سروس اسٹیشن پہنچیں اس کار میں بے شمار ڈینٹ پڑے ہوئے تھے۔ خاتون نے لڑکے سے پوچھا کیا یہاں کاریں دھوئی جاتی ہیں؟
جی ہاں کاریں تو دھوئی جاتی ہیں لیکن استری نہیں کی جاتیں لڑکے نے جواب دیا۔
         ٭٭٭
٭ ایک آدمی سرکاری آفیسر کے پاس کام کروانے گیا آدمی نے محسوس کیا کہ بغیر رشوت کے دال نہیں گلے گی۔ دوسرے دن آدمی ایک نئی کار لے کر آیا اور چابی اس افیسر کے حوالے کردی جس پر سرکاری آفیسرآگ بگولا ہوگیا اور کہا یہ تو رشوت ہے اور میں نے آج تک رشوت نہیں لی۔
نہیں جناب یہ رشوت نہیں اس کار رقم وصول کروں گاآپ اس کارکے مجھے تین سو روپے عنایت کردیں۔ اب تویہ رشوت نہ ہوئی۔ تو پھر اس طرح کی تین کاریں اور لا دو سرکاری آفیسر نے ایک ہزار کا نوٹ تھماتے ہوئے کہا۔