قرضہ سکیم سے نوجوانوں کو روز گار ملے گا‘عوام خوشحال ہونگے:پرویز ملک

قرضہ سکیم سے نوجوانوں کو روز گار ملے گا‘عوام خوشحال ہونگے:پرویز ملک

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کے ویژن سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ قرضہ سکیم سے نوجوانوں کو روز گار ملے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک افرتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جلوسوں اور دھرنوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحریک انصاف الیکشن میں مقابلہ کرے اور ملک کی ترقی  کیلئے احتجاجی سیاست سے باز آ جائے۔