شیخوپورہ:9 سالہ بچی خناق سے جاں بحق ڈاکٹروں نے مرض کی تصدیق کر دی

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)  نو سالہ بچی زینت خناق  سے جاں بحق ہو گئی۔ شیخوپورہ کے گائوں نون کے  محنت کش محمد زبیر کی بیٹی زینت  کو خناق کا مرض لاحق ہونے پر چلڈرن ہسپتال لاہور شفٹ کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نور محمداولکھ نے بتایا بچی کی ہلاکت کے بعد تمام گھروں میں5تا10سال کے بچوں کو خناق کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور بچی کی ہلاکت کے بارے میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔