بچوں کے مقبول کھیل

شہر کے ہوں یا گاﺅں کے بچے
اپنی فطرت میں سب اچھے
اِک جیسی ہے سب کی شوخی
کھیل میں سب کا لگتا ہے جی
گاﺅں کے اپنے کھیل پرانے
دنیا بھر میں جانے مانے
کھیلیں جا کر باندر کلّہ
جہاں پہ جوگی والا ٹِلہ
کِھدُّو سیکا‘ گلی ڈنڈا
ناک پہ رکھ کر توڑیں انڈا
پِٹُھو گرم بھی ہے اِک کھیل
سب گاﺅں کا اس سے میل
شہروں میں بھی کھیلے جائیں
مل کر سارے دھوم مچائیں
گاﺅں کی اپنی ہی اِک بات
ہر شے وہاں کی ہے سوغات
علم کے میداں میں بھی آگے
چھوڑ کے میداں کوئی نہ بھاگے
کاموں میں بھی ہاتھ بٹائیں
اور اسکول بھی پڑھنے جائیں
یہ باہمت اور بے باک
خوب یہ رکھتے ہیں ادراک
ہرشعبے میںکیا ہے نام
اور حاصل اِک کیا مقام
ہم شہروں اور گاﺅںکے بچے
بات کے پکے قول کے سچے
شہروں گاﺅں کی ہم سے شان
ہم سے ہے یہ پاکستان
(فاروق اے حارث)