بلوچستان: ڈاکٹروں کی جزوی ہڑتال ختم ڈھائی ماہ بعد او پی ڈیز کھل گئے

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) بلوچستان میں ڈاکٹروں نے سرکاری ہسپتالوں میں جزوی ہڑتال ختم کر دی‘ ڈھائی ماہ بعد او پی ڈیز کھل گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں جزوی ہڑتال  ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس سے ڈھائی ماہ بعد ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھل گئی ہیں۔ پی ایم اے بلوچستان نے گذشتہ روز او پی ڈیز میں جاری بائیکاٹ 18 دسمبر تک موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغوا اور ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پی ایم اے بلوچستان نے ڈھائی ماہ قبل ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔