اوتھل پولیس کی کارروائی، 2 یمنی باشندے بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

اوتھل (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پولیس نے اوتھل میں کارروائی کرکے 2 یمنی باشندوں کو بازیاب کرا لیا۔ زیرو پوائنٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے 4 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او لسبیلہ کے مطابق دونوں یمنی باشندوں کو 3 سال قبل کراچی سے اغواء کیا گیا تھا۔