میں نے پاکستان بنتے دیکھا، قائداعظمؒ کو سلام کیا، نقل مکانی کرنیوالے بزرگ خان ولی

میں نے پاکستان بنتے دیکھا، قائداعظمؒ کو سلام کیا، نقل مکانی کرنیوالے بزرگ خان ولی

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی اے) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالوں میں بڑی تعداد بزرگ قبائلیوں کی بھی ہے۔ قبائلی بزرگوں میں قریباً 85 سالہ خان ولی ایسے بزرگ ہیں جو کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان بنتے دیکھا ہے۔ جس عمر میں بستر پہ کروٹ بدلنا مشکل ہو اس عمر میں گھر اور بستر چھوڑ کر نامعلوم منزلوں کو نقل مکانی کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خان ولی کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان بنتے دیکھا، قائداعظمؒ محمد علی جناح کو سلام کیا، وہ فیلڈ مارشل ایوب خان سمیت کئی حکمرانوں کا ذکر بھی کرتے رہے۔ یہ بزرگ پا کستان بننے پر بہت خوش ہوئے تھے۔ مگر اب وہ نقل مکانی میں اپنی بیماری، بڑھاپے اور مکان کے کرائے کی ادائیگی کیلئے پریشان ہیں۔ خان ولی کی شریک حیات اندھی گولی کا نشانہ بنیں، ان کا کہنا ہے کہ نہیں جانتا کہ آ پریشن کے بعد واپس گھر جا پاؤں گا یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق خان ولی خود کو اکیلا سمجھتے ہیں، بزرگ شہری یہ نہیں جانتے کہ وہ زندگی کے باقیماندہ دن کب اپنے گھر بسر کر سکیں گے۔