سٹیٹ بینک نے تاریخ تبدیل کر دی، مانیٹری پالیسی کا اعلان اب 19جولائی کو ہو گا

کراچی (آن لائن ) سٹیٹ بینک آف پاکستا ن نے مانیٹری پالیسی فیصلے کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب 19 جولائی 2014ء کو مانیٹری پالیسی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان ہفتہ 12 جولائی 2014ء کے بجائے ہفتہ 19 جولائی 2014ء کو سٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس کراچی میں پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی فیصلے کا اعلان کرے گا۔