بہاولپور: شرارت کی ’’سزا‘‘ ماں نے ڈنڈے مار مار کر 7 سالہ بیٹا قتل کر دیا

بہاول پور (نامہ نگار) بتایا جاتا ہے کہ بہاولپور سے تقریباََ25 کلو میٹر دور چک نمبر 53ڈی بی تحصیل یزمان ماں نے بڑے بیٹے سمیت تشدد کرکے اپنے ہی سات سالہ بیٹے کوہلاک کردیا تھانہ سٹی یزمان نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز 53 ڈی بی کی رہائشی سنگدل ماںرمضانہ بی بی نے اپنے سات سالہ بیٹے علی حیدر کوشرارت کرنے پر اپنے بڑے بیٹے مدثرمنیر کے ہمراہ تشددکرکے ہلاک کردیا دونوں ماں بیٹے نے سات سالہ علی حیدر کو ڈنڈوں سے زدوکوب کیا معصوم بچہ یہ تشددبرداشت نہ کرسکااورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی یزمان نے بچے کے باپ منیراحمدکی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرکے بچے کی ماں اور بڑے بیٹے کوگرفتارکرلیا۔