گوجرانوالہ: پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر 3 ایس ایچ او معطل، 12 پتنگ باز مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سی پی او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر 3 ایس ایچ اوز کو معطل جبکہ پولیس نے 12 پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا۔ سی پی او راجہ رفعت مختار نے شہر بھر میں پتنگ بازی کی بڑھتی شکایات اور گذشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹائون میں گلے میں ڈور پھرنے سے ایک نوجوان کے زخمی ہونے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو وارننگ دینے کے علاوہ خفیہ ٹیمیںتشکیل دے رکھی تھیں جن کی رپورٹ پر سی پی او نے پتنگ بازی روکنے میںناکام تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او محمود گورائیہ اورسٹی کامونکی کے قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹرجاوید اور قائم مقام ایس ایچ او سول لائن سب انسپکٹر بھٹی کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ دوسری جانب ماڈل ٹائون‘ دھلے‘ سیٹلائٹ ٹائون‘ باغبانپورہ‘ کوتوالی‘ گرجاکھ‘ سول لائن اور پیپلز کالونی وغیرہ تھانوں کی پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنے والے مجموعی طور پر بارہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔