چین متنازعہ پانیوں کو اپنے علاقوں کا حصہ بنانے سے گریز کرے: امریکہ کی وارننگ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے چین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی سمندر کے متنازعہ جزیروں اور پانیوں کو اپنے علاقوں میں شامل کرنے اور وسعت دینے سے گریز کرے۔ چین کی طرف سے جاری کی جانے والی سیٹلائٹ تصویروں میں متنازعہ پانیوں پر مصنوعی چٹانوں کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے ۔جس کا مطلب متنازعہ علاقوں میں اپنا قبضہ ظاہر کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کا ایسا اقدام خطے میں تشویش کو مزید فروغ دے گا۔ اس حوالے سے امریکہ نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے تاکہ چین کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔
امریکی وارننگ