موبائل فون کی بیٹری کا صرف ایک منٹ میں چارج ممکن

موبائل فون کی بیٹری کا صرف ایک منٹ میں چارج ممکن

 واشنگٹن(آن لائن) موبائل فون کی بیٹری چارج کرنا اب انتہائی آسان ہوگیا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ری چارج ہو جاتی ہے۔امریکی ماہرین کی تیار کردہ یہ بیٹری خصوصی طور سمارٹ فونز کے لیے ہے۔، ایلومینیم کی یہ بیٹری سستی، اور دیرپا بھی ہے۔