مانگا: نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے خلاف سینکڑوں کسانوں کا مظاہرہ

مانگا منڈی (نامہ نگار ) سینکڑوں کسانوں کا نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے خلاف مظاہر ہ کیا تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گائوں چاہ کلالانوالہ ہٹھار میں ڈھانہ کمہارانوالہ، ڈھانہ ماتم والا ، نتھے خالصہ ، نتھے جاگیر کے سینکڑوں کسانوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بتایا کہ روہی نالہ نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں اور مختلف علاقوں کا گندہ پانی ان کے زمینوں میں داخل ہوتا رہتا ہے ۔ گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ان کی ہزاروں ایکڑ زمین برباد ہو رہی ہے اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل تباہ ہو گئی جس سے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ڈی سی او کو متعدد بار درخواستیں دے چکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوئی ۔ کسان رہنمائوں رانا مشتاق ، ملک امین جگا، حاجی انور ، فقیر حسین ،ملک صابر ، ملک بوٹا اور دوسرے سینکڑوں کسانوں نے مطالبہ کیا کہ نکاسی آب کے لئے روہی نالہ بنایا جائے ۔