دبئی: دنیا کی پہلی کلون کی گئی اونٹنی حاملہ ہوگئی

دبئی: دنیا کی پہلی کلون کی گئی اونٹنی حاملہ ہوگئی

دبئی (بی بی سی) دبئی میں سائنس دانوں کےمطابق دنیا کے پہلی کلون کی گئی اونٹنی اب حاملہ ہے۔ انجاز نامی اس اونٹی کو، جس کے معنی کامیابی کے ہیں‘ 2009ءمیں ذبح کئے گئے ایک اونٹنی کے بیضے سے حاصل کردہ خلیوں سے بنایا گیا تھا جس نے ایک دوسری ماں کی کوکھ میں نشوونما پائی۔ بدھ کو یہ اونٹی چھ برس کی ہوگئی اور اب خود بھی ماں بننے والی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے’ریپروڈکٹیوو بائیوٹیکنالوجی سینٹر‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نثار وانی کا کہنا ہے کہ ’اس اونٹنی میں قدرتی طریقے سے حمل ٹھہرا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہیں کلون کیے گئے اونٹ اولاد پیدا کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور یہ بھی قدرتی طریقے سے تولید کر سکتے ہیں۔‘ اس سال اونٹنی کے بچے کی پیدائش ہو جائے گی۔ انجاز کی پیدائش کے کچھ دن بعد جب اسے دنیا کے سامنے لایا گیا تو اسے سائنس کی دنیا میں بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک کئی جانوروں کو جینیاتی کلوننگ کے ذریعے پیدا کیا گیا ہے جن میں اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کے خلیوں سے پیدا کردہ اونٹ بھی شامل ہے۔
دبئی/ اونٹنی