چارسدہ: سوتنوں کے جھگڑے سے تنگ شخص نے ایک بیوی فروخت کر دی

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ میں شوہر نے بیوی کو بیچ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں سوتنوں کے جھگڑوں سے تنگ آ کر شوہر نے بیوی کو بیچ دیا۔ شوہر نے ایک لاکھ روپے میں بیوی کا سودا کیا۔ پولیس نے بیوی کو بیچنے والے اور خاتون کو خریدنے والے کو گرفتار کر لیا ہے۔