وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

وہاڑی (نوائے وقت رپورٹ) وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ ملزمان نے بشیر احمد نامی شخص سے علاقہ میراں پور سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ موضع نعمت علی کے قریب پولیس سے سامنا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں مارے گئے۔