عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:رشید ترابی

 عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی  خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:رشید ترابی

الخبر( آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوںنے ہزاروں بار بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس لے اور سلامتی کونسل میں بھارت کے خلاف قرارداد پاس کرکے کارروائی کرے۔ ان خیالات اظہار انہوںنے کشمیرفورم کے زیر اہتمام منطقہ شرقیہ سعودی عرب میں کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔