خواتین کے عالمی دن پر دالبندین میں بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

دالبندین (آئی این پی) دالبندین میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ قتل ناجائز تعلقات کے شبے میں قتل کیا گیا۔ ایک پولیس افسر عبدالقدوس دیہور نے میڈیا کو بتایا دالبندین کے علاقے کلی رسول بخش میں حسن نامی شخص نے اپنی بیوی پر تشدد کرکے اسے مارا۔ خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم، عورت فاؤنڈیشن کے مطابق سال 2013 میں بلوچستان میں عورتوں پر تشدد کے 151 واقعات رونما ہوئے ہیں۔  بلوچستان میں سال 2013 میں 87 عورتیں قتل کی گئی ہیں۔