جنوبی وزیرستان، رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا 6 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق تحصیل بیرمل کی 6 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ رواں سال کے دوران فاٹا میں 24 اور خیبر پی کے میں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔