تاندلیانوالہ میں 12 سالہ لڑکی کو 30 سالہ شخص کے ساتھ ونی کر دیا گیا ‘4 افرادکو حراست میں لے لیا، لڑکی بازباب

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) چار روز قبل ایک 12سالہ  لڑکی کو30 سالہ شخص کے ساتھ ونی کر دیا گیا۔ لڑکی کے بھائی کو لو میرج شادی بہت مہنگی پڑی۔ معلوم ہوا ہے بگوکا کھوہ میں لڑکی نذیراں بی بی کا بھائی اظہر نے اپنے گاؤں کی لڑکی مافیا بی بی کو بھگا کر لے گیا اور اس کے ساتھ نکاح کرکے واپس گاؤں آ گیا پنچائت نے لڑکی کو بھگانے اور لو میرج شادی کرنے پر اس کی بیوی مافیا کے تیس سالہ بھائی رمضان کے ساتھ نذیراں بی بی جس کی عمر بارہ سال بتائی جاتی ہے اس کے ساتھ شادی کروا دی اور اس نے اپنی نابالغ بہن کو اپنے پیار کی بھینٹ چڑھا دیا لیکن چار روز گزر جانے کے باوجود پولیس کو مذکورہ گاؤں میں ونی ہونے والی لڑکی نذیراں بی بی کے بارے میں کچھ علم نہ ہو سکا جب اس سلسلہ میں تھانہ صدر کے انچارج سے رابطہ کیا گیا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پولیس نے تاندلیانوالہ میں ونی کی گئی لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ونی کرنے کا فیصلہ کرنے والے 4 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا