گوجرانوالہ: نہر میں نہاتے دو کزن ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا دوسرے کی تلاش

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گر می سے تنگ آکر نہر میں نہانے والے دوکزن ڈوب گئے، ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے بسم اللہ کالونی کے چچا زاد بھائی 17 سالہ توقیر اور 20 سالہ اورنگزیب لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہر اپر چناب میں رتہ جھال کے مقام پر نہانے  گئے تھے۔