گلگت: سانحہ نانگا پربت، تھانہ ڈوڈوشال پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری، متعدد ٹھکانے تباہ

گلگت (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ نانگا پربت، تھانہ ڈوڈوشال پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں سکیورٹی فورسز، پولیس، گلگت بلتستان سکائوٹس حصہ لے رہے ہیں۔ فورسز نے مشکو کے جنگلات میں صبح 6بجے سے آپریشن شروع کیا۔ فورسز کی شیلنگ سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔