پنجگور میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق کوئٹہ، چمن سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

کوئٹہ (اے این این) منگل کے روز نامعلوم افراد نے پنجگور شہر میں دائود جان نامی شخص پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثنا چمن شہر میں بوغرہ کے علاقے برساتی نالے سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی۔