پشاور: پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول سے حملہ، اہلکار زخمی

پشاور (آئی این پی) پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پولیس موبائل کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔منگل کو پولیس حکام نے کہا ہے کہ پشتخرہ تھانے کی پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔