پاکستان میں دراندازی افغانستان سے ہو رہی ہے: آئی جی خیبر پی کے

پشاور (اے پی اے) آئی جی خیبر پی کے ناصر درانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دراندازی ہو رہی ہے۔ جنگجوئوں کے ٹھکانے سرحد پار ہیں۔ دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے واقعات میں جنگجو اور جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں، جنگجوئوں کے ٹھکانے سرحد پار ہیں۔