مادر ملت

پر عزم پر یقین تھیں فاطمہ جناح
بے مثل اور ذہین تھی فاطمہ جناح
مقدس تھیں محترم تھیں صد افتخار تھیں
ہرآن آفرین تھیں فاطمہ جناح
صورت بھی خوب تھی سیرت بھی خوب تھی
اک گل یاسمین تھی فاطمہ جناح
اس کی مہک سے آج مہکتا ہے گلستاں
اک مشت عنبرین تھیں فاطمہ جناح
قائد کے سنگ سنگ رہیں مثل سائبان
ممدوح اور معین تھیں فاطمہ جناح
مثل چٹان ڈٹ گئیں فاطمہ جناح
جمہور کی امین تھیں فاطمہ جناح
فراست عظیم ماں کی عظمت کو ہے سلام
نسبت میں بھی زرین تھیں فاطمہ جناح
(سید فراست بخاری)