فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں حالات سے تنگ دو افراد نے خود کشی کر لی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بیروزگاری کے ستائے 30سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ علاوہ ازیں سرگودھا روڈ چک 8 کے رہائشی فلک شیر نے گھریلو حالات، بیروزگاری اور غربت سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ عمیرٹاؤن کی رابعہ اور شریف پورہ کی آمنہ نے گھریلو جھگڑوں پر زہریلی گولیاں نگل لیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق والدین کی سرزنش سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہر یلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ قلعہ دیدار کے  20سالہ شوکت کو اسکے والدین نے بات نہ ماننے پر ڈانٹا تو اس نے سرزنش سے دلبر داشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاںکھا لیں جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت کو حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔