عمران خان الیکشن ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکلے: عابد شیر

عمران خان الیکشن ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکلے: عابد شیر

ملتان(ثناء نیوز) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکلے، شیخ رشید جمہوریت دشمن ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو (ن) لیگ فوبیا ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ارسلان افتخار کے پیچھے انہیں نواز شریف نظر آتے ہیں۔ عمران خان الیکشن ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکلے اسی وجہ سے ان کا رویہ خیبر پی کے میں ایجنڈا ناکام ہونے کے باوجود غیر جمہوری ہے۔ شیخ رشید میں سو بندے اکٹھے کرنے کی بھی اہلیت نہیں۔ وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ ، ٹرانسمیشن لائنوں کے مسائل کی وجہ سے ہے۔ بیس سے پچیس فیصد لوڈشیڈنگ ہر حال میں رہے گی۔