شمالی وزیرستان آپریشن چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائیگا: گورنر خیبر پی کے

شمالی وزیرستان آپریشن چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائیگا: گورنر خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا تھا، آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت، فوج اور عوام کا فیصلہ ہے کہ بدامنی ختم ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ ریاست کی رٹ کو بحال کرنا ہے، آپریشن چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ نادرا سے تصدیق شدہ آئی ڈی پیز کو امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز کو گھر کے قریب ہی امدادی رقوم مل سکیں۔ تمنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جلد امن قائم ہو جائے اور آئی ڈی پیز باعزت واپس جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم بھی جلد ملنے کا امکان ہے۔