باجوڑ ایجنسی: سابق طالبان کمانڈر قاری ضیاء نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

باجوڑ ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) سابق طالبان کمانڈر قاری ضیاء نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ مقتول کمانڈر حکومت کو سرنڈر کر چکا تھا۔ مقتول پر تحصیل سالارزئی کے گائوں ڈاک میں فائرنگ کی گئی۔