آپ میرے لئے دعا کریں، چیف جسٹس کی دورہ صوابی میں عوام سے گفتگو، سینیٹر مراد باچہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

صوابی (آئی این پی) چیف جسٹس ناصر الملک نے منگل کو صوابی کا مختصر دورہ کیا ، وہ مکمل سکیورٹی کے ساتھ موضع اسماعیلہ میں سابق سینیٹر سید مراد علی شاہ باچہ کی رہائش گاہ پر آئے اور ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ چیف جسٹس کی آمد پر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور جسٹس ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ میرے حق میں دعا کریں کہ اللہ مجھے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔