چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا جعلی فیس بک اکاﺅنٹ منظر عام پر آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان کا جعلی فیس بک اکاﺅنٹ منظر عام پر آنے پر ایف آئی نے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ کی تحقیقات شروع کر دیں، ایف آئی اے حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی اکاﺅنٹ کا جلد پتہ لگا لیا جائے گا جبکہ دوسری جانب ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاﺅنٹ کس نے بنایا، چند دن میں رپورٹ موصول ہو جائے گی۔