چوہا،چوزہ اور بلی....

عاکف کے ہمسائے نے دو چوزے خریدے تو عاکف نے بھی دیکھا دیکھی چھان بورا بیچ کردو چوزے خرید لیئے۔ ابھی چوزے خریدے دو دن ہی گزرے تھے کہ ایک چوزہ مر گیا، ایک اکیلا رہ گیا ہر وقت چوں چوں کرتا رہتا ایک دن چوزہ کھیل رہا تھاایک چوہا نکلا اور وہ چوزے کو پکڑکر بھاگنے لگا اتنی دیر میں بلی آ گئی چوہا چوزے کو لیکر بھاگاہی تھا کہ نیچے رکھے ہوئے گرم دودھ کے دیگچے کے قریب بلی بیٹھی تھی اس نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی تو دودھ کا دیگچہ گر گیا گرم دودھ بلی اورچوہے پر گرا جس سے وہ جھلس گئے۔لیکن چوزہ معجزانہ طور پربچ گیا۔
(حاجی محمد ظہیر الدین بٹ، پسرور)