فیصل آباد کے ڈی گراؤنڈ کے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر ڈیرھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا،آتشزدگی سے تین افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کے ڈی گراؤنڈ کے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر ڈیرھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا،آتشزدگی سے تین افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔

ڈی گراؤنڈ کے شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں آج صبح آٹھ بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے تین افراد جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اور الائیڈ اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی چھ سے سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور عمارت میں پھنسے چار افراد کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ آتشزدگی سے پچاس سے زائدکپڑے کی دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔