غیر ملکی ایجنڈا لے کر آنے والے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے: رانا مبشر اقبال

کاہنہ(نامہ نگار) غیر ملکی ایجنڈا لےکر آنے والے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے سالوں پاکستان سے باہر رہنے والے کبھی بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنماءاور حلقہ این اے 129کے نامزد امیدوار رانا مبشر اقبال نے کاہنہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری ملک کا امن خراب کر نا چاہتے ہیں عوام ایسے عناصر کی حمائت نہیں کرے گی ایم کیو ایم اور تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اصلاحات کے نام پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیںجو کسی طورپاکستان مفادمیں نہیں ہر حکومت میں شامل ہو کر حکومت کو بلیک میل کرنے والے الطاف حسین پاکستان واپس کیوں نہیں آتے لندن بیٹھ کر اداکاری کرنے والے پورے ملک میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پھیلانا چاہتے ہیں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کی بنے گی اور مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف ہی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اقتدار میں آ کر سب چور لٹیروں اور ملک کو بدنام کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔