جاوید صدیق بھٹی کے فن ا ور شخصیت پر کتاب

معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار جاوید صدیق بھٹی کے فن اور شخصیت پر ممتاز نوجوان شاعر، ادیب نقاد اور کمپیئر پروفیسر وحید عزیز نے ایک کتاب ”فخر گوھاوہ“ کے نام سے تحریر کی ہے کتاب کا پیش لفظ پروفیسر وحید عزیز نے لکھا ہے جبکہ پروفیسر جیکب پال اور گلشن آراءطارق کے مضامین بھی کتاب میںشامل ہیں فلیپ ڈاکٹر احسن محمود نے لکھا ہے پروفیسر وحید عزیز نے اپنی کتاب ”فخر گوھاوہ“ کا انتساب ڈاکٹر سید شبیہ الحسن کے نام کیا ہے۔ کتاب کی اشاعت کا اہتمام شاعرہ فوزیہ مغل کے ادارے مغل پبلشنگ ہاﺅس لاہور نے کیا ہے۔