امریکی صدر کو بھی وائی فائی سگنلز میں خرابی سے پریشانی
نیویارک (بی بی سی) 21ویں صدی میں وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے یہاں تک کہ امریکی صدر بارک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے۔ صدر اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔