اورنج ٹرین منصوبہ عوامی مفاد میں ہے مکمل ہونا چاہئے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ عوامی مفاد میں ہے اسے مکمل ہونا چاہئے مگر توانائی منصوبوں کیلئے مختص 6ارب89کروڑ میں سے 2ارب روپے اورنج ٹرین منصوبے کو دینے کی اطلاعات اور فیصل آباد اور لاہور انڈسٹریل سٹیٹ میں 220میگاواٹ کے کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے سمیت 6منصوبے بند کردینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انرجی اور صوبائی حکومت کی طرف سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کی رفتار سست روی کا شکار ہے گزشتہ 4برسوں میں ’’پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹیڈ‘‘ نے بجلی کے منصوبوں پر کام نہیں کیا ملک میں موسم سرما کے باوجود طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک معدنی دولت سے مالا مال اور زرخیز ملک ہے۔ دیانتدار اور محب وطن قیادت کا فقدان ہی تمام مسائل کی جڑ ہے۔