ننکانہ میں بچھڑے کے کاٹنے سے نوجوان بائولہ ہو گیا‘بہن اور والدہ کو زخمی کردیا، گائوں میں بھگدڑ

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بائولے بچھڑے کے کاٹنے سے ایک محنت کش نوجوان بائولہ ہوگیا۔ بائولے نوجوان نے اپنی بہن اور والدہ کو بھی کاٹ لیا۔ تینوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نواحی گائوں سانگیانوالہ چک نمبر 574کا  ایک محنت کش زمان علی گائوں میں اپنے ہمسائے ذوالفقار کے بائولے بچھڑے کو دیہاتیوں سمیت پکڑنے لگا تو بائولے بچھڑے نے اسے کاٹ لیا جس کے بعد بچھڑا موقع پر ہی مر گیا اور اس کا اثر فوری طور پر نوجوان زمان علی کو ہوگیا تو زمان علی نے بائولہ ہونے کی وجہ سے اپنی ہمشیرہ سدرہ بی بی اور والدہ صابرہ بی بی کو کاٹ کر زخمی کردیا گائوں میں بھگڈر مچ گئی، اطلاع پر ریسکیو1122ننکانہ صاحب کا عملہ ایک گاڑی سمیت موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے صورتحال دیکھ کر ریسکیو ہیڈکوارٹر ننکانہ سے بکتر بند گاڑی اور مزید عملہ بلا لیا  طویل جدوجہد کے بعد بائولے نوجوان کو پکڑ کر اسے چارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا تو بائولے نوجوان نے اپنے آپ کو زور لگاکر آزاد کروالیا۔ڈاکٹر اظہر امین نے صحافیوں بتایا بائولے نوجوان زمان علی کا ننکانہ ہسپتال میں کوئی علاج نہ ہے اس کی حالت تشویشناک ہے ۔