قصور، شیخوپورہ اور شاہکوٹ میں خاتون اور 2 لڑکیوں سے زیادتی

قصور، شیخوپورہ، شاہ کوٹ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار خصوصی + نامہ نگار) قصور، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ میں خاتون اور 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ پتوکی کے نواح حبیب آباد میں مبینہ شراب کے نشہ میں دھت ملزمان نے خاتون کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادےا۔ مقدمہ کی مدعیہ (ن) نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان خالد وغیرہ گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر کار مےں ڈال کر اغوا کرلیا اور ملزم خالد نا معلوم ڈیرہ پر لیجا کر تین روز تک زبر دستی زیادتی کرتا رہا ۔شیخوپورہ کے گاﺅں مریم آباد تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں دوشیزہ ثانیہ بی بی کو نوجوان اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر اغواءکرکے ایک مکان میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ثانیہ بی بی نے کہا وہ فیصل آباد کے گاﺅں چک نمبر 116گ ب کی رہائشی ہے جہاں اسے نوجوان تنگ کرتا تھا جس سے بچنے کی خاطر وہ مریم آباد میں اپنی بہن کے گھر آگئی۔ شاہ کوٹ کے نواحی گاﺅں نورھا میں اوباش نوجوان عمرحیات نے گھر کی دیوار پھلانگ کر 18 سالہ لڑکی شبانہ کو گن پوائنٹ پر بے آبرو کردیا۔
 زیادتی