سندھ میں حلقہ بندیوں کا عمل 30 مئی سے شروع ہوگا، الیکشن کمشن

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کا عمل 20کے بجائے 30 مئی سے شروع ہوگا، حلقہ بندیوں پر 11سے  15 جون تک اعتراضات دائر کئے جا سکیں گے، دائر درخواستیں 26 جون سے 10 جولائی تک نمٹائی جائیں گی۔