جنیوا میں دنیا کے نایاب ترین ہیرے جواہرات کی نمائش

جنیوا میں دنیا کے نایاب ترین ہیرے جواہرات کی نمائش

جنیوا (نیٹ نیوز) سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کے نایاب ترین ہیرے جواہرات کی نمائش کی گئی۔ جن کے بارہ مئی کو نیلامی میں ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔ انتہائی نایاب چمکدار گلابی رنگ کا ہیرا نیلامی میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ آٹھ اعشاریہ سات دو قیراط وزن کا یہ ہیرا اپنی تراش میں بھی منفرد ہے۔ اسکے ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ اسّی لاکھ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔