جاپان کے ننھے بروس لی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

جاپان کے ننھے بروس لی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ٹوکیو (نیٹ نیوز) مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی نقل کرنے کی کوشش بہت لوگوں نے کی ، لیکن جاپان کا ایک ایسا ننھا بروس لی بھی ہے جس کی ویڈیوز نے آج کل انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ رفتار ایسی کہ یقین نہ آئے، انداز ایسا کہ بڑے بڑوں کو رشک آئے۔، جاپان کے اس ننھے بروس لی ریوسی کی عمر ہے صرف پانچ سال، تاہم آرٹس میں مہارت دیکھ کر شاید آپ بروس لی اور جیکی چن کو بھی بھول جائیں۔